فلسطین، مْبوضہ مغربی کنارے اسرائیل فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید

دو نوجوان جنہوں نے مبینہ طور پر Psagot کے قریب ایک فوجی  چوکی پر تیل بم  پھینکا تھے، کو گولی مار کر ’بے اثر‘ کر دیا گیا، اسرائیلی فوج کا دعوی

2044384
فلسطین، مْبوضہ مغربی کنارے اسرائیل فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر البیرے کے قریب اسرائیلی فوج کی ایک  گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے بیرے کے پہاڑی علاقےالا طویل میں تعمیر کردہ Psagot یہودی بستی کے قریب ایک گاڑی پر فائرنگ کی۔

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ محمد جبریل رومانے اس حملے میں ہلاک ہوئے اور ایک فلسطینی  کو جسم کے نچلے حصے میں معمولی زخم آیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دو نوجوان جنہوں نے مبینہ طور پر Psagot کے قریب ایک فوجی  چوکی پر تیل بم  پھینکا تھے، کو گولی مار کر ’بے اثر‘ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے  پر طویل عرصے سے فلسطینی شہری اسرائیلی فوج کے چھاپوں  اور یہودی آباد کاروں کے حملوں کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں