ایران: ہم قارا باغ میں طے پانے والے سمجھوتے کا خیر مقدم کرتے ہیں

ہم توقع رکھتے ہیں کہ جمہوریہ آذربائیجان  کی زمینی سالمیت کے دائرہ کار میں مسائل کے حل کے لئے ڈائیلاگ اور پُر امن میکانزموں پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی: ناصر کنعانی

2040547
ایران: ہم قارا باغ میں طے پانے والے سمجھوتے کا خیر مقدم کرتے ہیں

ایران وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ایران، آذربائیجان حکومت اور قارا باغ کی آرمینی آبادی کے نمائندوں کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کے مطابق کنعانی نے، قارا باغ سمجھوتے کے بارے میں، جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " قاراباغ میں جھڑپوں کے خاتمے کے لئے آذربائیجان حکومت اور علاقے کی آرمینی آبادی کے نمائندوں کے درمیان طے پانے والا سمجھوتہ ایران کے لئے باعثِ مسرت ہے۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ جمہوریہ آذربائیجان  کی زمینی سالمیت کے دائرہ کار میں مسائل کے حل کے لئے ڈائیلاگ اور پُر امن میکانزموں پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی"۔

واضح رہے کہ آذربائیجان مسلح افواج نے 19 ستمبر کو قارا باغ میں قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لئے انسدادِ دہشت گردی آپریشن شروع کیا تھا۔ 24 گھنٹے کے اس آپریشن میں قارا باغ کی غیر قانونی  آرمینی مسلح فورسز نے ہتھیار پھینک دیئے تھے۔



متعللقہ خبریں