مراکش میں زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی رعداد 2 ہزار 901 تک پہنچ گئی

ٹیمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے دبے افراد تک پہنچنے کے لیے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں

2036952
مراکش میں زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی رعداد  2 ہزار 901 تک پہنچ گئی

مراکش میں آنے والے تباہ کن زلزلے اور 2,901 افراد کی ہلاکت کے پانچویں روز بھی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔

ٹیمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے دبے افراد تک پہنچنے کے لیے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بلند  پہاڑوں  پر  واقع دیہات کے درمیان فاصلہ اور سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے ٹیموں کو کام کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

زلزلے سے متاثر ہ  مقامات پر رہائشی بھی ریسکیو ٹیموں  کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔

مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے گزشتہ روز مراکش کے ایک ہسپتال میں زیر علاج زلزلہ متاثرین کی عیادت کی اور خون کا عطیہ دیا۔

مراکش میں 8 ستمبر کی رات مقامی وقت کے مطابق 23.10 پر 7 شدت کا زلزلہ آیا، جس کا مرکز مراکش کے شہر الحوز میں تھا۔

مراکش کے علاوہ، زلزلے نے دارالحکومت رباط اور کاسا بلانکا، میکنیس، اگادیر اور فیز کے شہروں کو بھی متاثر کیا۔



متعللقہ خبریں