غزہ کی پٹی سیلاب کی لپیٹ میں

غزہ میں فلسطینی سول ڈیفنس یونٹ کے ترجمان محمود باسل نے بتایا کہ یہ ٹیمیں کئی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں جیسے سیلاب زدہ گھروں میں بچاؤ کا کام اور بارش کی وجہ سے درختوں کی ٹوٹی ہوئی شاخوں کو سڑکوں سے ہٹانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے

2036893
غزہ کی پٹی  سیلاب کی لپیٹ میں

گزشتہ رات کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارش کے باعث غزہ کی پٹی  جوکہ اسرائیلی ناکہ بندی کی زد میں  ہے یں سیلاب سے بُر طرح متاثر ہوا ہے۔

شدید بارشوں کے باعث غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں کچھ مکانات اور سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں ۔

غزہ میں فلسطینی سول ڈیفنس یونٹ کے ترجمان محمود باسل نے بتایا کہ یہ ٹیمیں کئی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں جیسے سیلاب زدہ گھروں میں بچاؤ کا کام اور بارش کی وجہ سے درختوں کی ٹوٹی ہوئی شاخوں کو سڑکوں سے ہٹانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طوفان ڈینیئل جو لیبیا سے ٹکرایا اور پھر مصر پر اثرانداز ہوا، اب فلسطینی سرزمین پر بھی ہلکے اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

ماہر موسمیات قصی الحلائقہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ فلسطین میں موسم کی غیر مستحکم صورتحال ہے جہاں درجہ حرارت گر گیا ہے   بارشیں شروع ہو چکی ہیں۔

فلسطین میٹرولوجیکل ڈائریکٹوریٹ نے بھی عوام کو پورے خطے میں موسم کی خراب صورتحال سے خبردار کیا۔



متعللقہ خبریں