مصر نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا

صدر عبدالفتاح السیسی نے مراکش اور لیبیا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے مصر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے: مصر صدارتی دفتر

2036336
مصر نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا

مصر نے مراکش میں زلزلے اور لیبیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

مصر صدارتی دفتر کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق صدر عبدالفتاح السیسی نے آج صبح بعض فوجی کمانڈروں کے ساتھ ملاقات کی اور فوج کو، مراکش اور لیبیا کو فضائی و بحری ہر دو راستوں سے ہنگامی انسانی امداد روانہ کرنے  اور ہر طرح کا انسانی تعاون کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

بیان کے مطابق سیسی نے مراکش میں زلزلے اور لیبیا میں سیلاب کی وجہ سے ان ممالک کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مراکش اور لیبیا کے بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے مصر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے"۔

واضح رہے کہ مراکش وزارت داخلہ نے جمعہ کے دن آنے والے زلزلے میں اس وقت تک 2 ہزار 862 افراد کے ہلاک اور 2 ہزار 562 کے زخمی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

لیبیا کے حکومتی ذرائع صحت کے مطابق ملک کے مشرق میں سیلاب کی وجہ سے اموات کی تعداد 3 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ ریڈ کریسنٹ نے لاپتہ افراد کی تعداد 10 ہزار بتائی ہے۔



متعللقہ خبریں