مراکش کے زلزلے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہزار 862 تک پہنچ گئی

مراکش کی وزارت داخلہ نے 8 ستمبر کی رات آنے والے زلزلے کے بارے میں تازہ ترین معلومات شیئر کی ہیں

2036117
مراکش کے زلزلے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد   2 ہزار 862 تک پہنچ گئی

اطلاع ملی ہے کہ  مراکش میں آنے والے زلزلے میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 2 ہزار 862 اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 562 ہو گئی ہے۔

مراکش کی وزارت داخلہ نے 8 ستمبر کی رات آنے والے زلزلے کے بارے میں تازہ ترین معلومات شیئر کی ہیں ۔

وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں جانی نقصان 2 ہزار 862 اور زخمیوں کی تعداد 2 ہزار 562 ہو گئی ہے۔

مراکش میں 8 ستمبر کی رات کو 7 شدت کا زلزلہ آیا، جس کا مرکز مراکش کے علاقے الحوز میں تھا۔

مراکیش کے علاوہ، زلزلے نے دارالحکومت رباط اور کاسا بلانکا، میکنیس، اگادیر اور فیز کے شہروں کو بھی متاثر کیا۔

وزارت داخلہ نے اپنے گزشتہ بیان میں بتایا تھا کہ زلزلے میں 2 ہزار 681 افراد ہلاک اور 2 ہزار 501 زخمی ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں