اسرائیل میں سال کے آغاز سے جاری "عدالتی اصلاحات" کے احتجاج میں تقریباً 7 ملین افراد کی شرکت

اسرائیلی اخبار "Haaretz" کی خبر کے مطابق پولیس چیف Kobi Shabtai نے ایک کانفرنس میں حکومت کے متنازعہ عدالتی ضابطے کے خلاف جاری مظاہروں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں

2033184
اسرائیل میں سال کے آغاز سے جاری "عدالتی اصلاحات" کے احتجاج میں تقریباً 7 ملین افراد کی شرکت

اسرائیل میں سال کے آغاز سے جاری "عدالتی اصلاحات" کے احتجاج میں تقریباً 7 ملین افراد نے شرکت کی ہے۔

اسرائیلی اخبار "Haaretz" کی خبر کے مطابق پولیس چیف Kobi Shabtai نے ایک کانفرنس میں حکومت کے متنازعہ عدالتی ضابطے کے خلاف جاری مظاہروں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

شبتائی نے کہا ہے  کہ 35 ہفتوں سے ہر ہفتہ کو ہونے والے مظاہروں میں شرکت کبھی دسیوں  ہزار   اور کبھی لاکھوں سے بھی بڑھ جاتی ہے۔

سال کے آغاز سے جاری مظاہروں میں شرکت کی  تعداد کے  بارے میں  شبتائی نے کہا کہ

"6 سے 7 ملین کے درمیان اسرائیلیوں نے 4,400 پوائنٹس پر ہونے والے عدالتی اصلاحات کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیا ہے ۔

شبتائی نے کہا کہ پولیس لوگوں کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی  نہ لگانے  کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مظاہرین کے حقوق کا احترام کرتی ہے۔



متعللقہ خبریں