مصر: نہضہ بیراج کے بارے میں ایتھوپیا کا موقف تبدیل نہیں ہوا

مصر نہضہ بیراج کی بھرائی اور پیداوار کے بارے میں فی الفور کسی قانونی سمجھوتے پر پہنچنے کے لئے کوششیں جاری رکھے گا: مصر وزارت آبپاشی

2030527
مصر: نہضہ بیراج کے بارے میں ایتھوپیا کا موقف تبدیل نہیں ہوا

مصر نے کہا ہے کہ النہضہ بیراج المعروف 'دی گرینڈ ایتھوپین رینیسانس ڈیم'  کے بارے میں ایتھوپیا کے موقف میں کوئی ٹھوس تبدیلی نہیں ہوئی۔  

مصر وزارت آبپاشی نے، دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہ نہضہ بیراج نئے مذاکراتی دور کی تکمیل کے بعد، تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "قاہرہ مذاکراتی دور، نہضہ بیراج میں پانی کی بھرائی اور پیداوار کے اصول و ضوابط پر ،سمجھوتے کی خاطر اور مصر، سوڈان اور ایتھوپیا کے وفود کی شرکت سے منعقدہ ہوا ہے۔ مذاکراتی دور مکمل ہو گیا ہے تاہم اس میں ایتھوپین فریق کے موقف میں کوئی ٹھوس تبدیلی نہیں ہوئی"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر نہضہ بیراج کی بھرائی اور پیداوار کے بارے میں فی الفور کسی قانونی سمجھوتے پر پہنچنے کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔

مزید کہا گیا ہے کہ تمام مذاکراتی فریقین کاایک ایسے جامع نقطہ نظر پر متفق ہونا ضروری ہے جو ہر فریق کے قومی مفادات کے تحفظ اور مفاد کا ضامن ہو۔

ایتھوپیا وزارت خارجہ نے ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فورم سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مذاکراتی وفود نے ماہِ ستمبر میں ادیس ابابا میں اگلے مذاکرات  کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ نہضہ بیراج کی وجہ سے  ایتھوپیا، مصر اور سوڈان کے درمیان 10 سال سے اختلافات جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں