اسرائیلی جیلوں میں ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کی غیر معینہ مدت بھوک ہڑتال

کدرا نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مقیم فلسطینیوں سے کہا کہ وہ جیلوں میں نظربندوں پر ’وحشیانہ‘ حملے کے خلاف احتجاج کے لیے آج ہی کارروائی کریں

2026233
اسرائیلی جیلوں میں ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کی غیر معینہ مدت بھوک ہڑتال

اسرائیلی جیلوں میں قید ایک ہزار فلسطینی قیدیوں نے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی قیدیوں کے پریس آفس کے ڈائریکٹر احمد الکدرہ نے تحریری بیان  جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی تمام جیلوں سے 1000 فلسطینی قیدیوں نے "جیل انتظامیہ کی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے" مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے تک غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

 کدرا نے اس سلسلے میں   تمام فلسطینیوں کو متحرک  ہونے  اور حمایت کے اظہار کے لیے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی ہے۔

کدرا نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مقیم فلسطینیوں سے کہا کہ وہ جیلوں میں نظربندوں پر ’وحشیانہ‘ حملے کے خلاف احتجاج کے لیے آج ہی کارروائی کریں۔

فلسطینی اسیران سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کیے گئے ایک مشترکہ پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے جنوب میں نیگیو جیل کی انتظامیہ نے جیل کے تیسرے اور چوتھے حصے پر چھاپہ مارا اور وہاں سے قیدیوں کو کسی دوسرے مقام پر   منتقل کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہاس   واقعے کے بعد جیلوں میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے۔

فلسطینی قیدیوں کی ایسوسی ایشن کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں 5 ہزار فلسطینی قیدی ہیں جن میں سے 1200 سے زائد انتظامی حراست میں ہیں۔



متعللقہ خبریں