شمالی شام میں امریکی فوجی دہشت گردوں کی تربیت کو جاری رکھے ہوئے ہیں

مقامی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، امریکی فوجیوں کی PKK/YPG کے درجنوں دہشت گردوں کے ساتھ قامشلی میں مشقیں 15-17 اگست کو ہوئیں

2026425
شمالی شام میں امریکی فوجی دہشت گردوں کی تربیت کو جاری رکھے ہوئے ہیں

شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم  پی کے کے۔ وائے پی جی کی  مسلح تربیت  کو جاری رکھنے والی امریکی افواج نے   خاصیکہ ضلع کی شمال مشرقی  تحصیل قامشلی میں   دہشت گردوں کے ہمراہ مشترکہ مسلح مشقیں کیں۔

مقامی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، امریکی فوجیوں کی PKK/YPG کے درجنوں دہشت گردوں کے ساتھ قامشلی میں مشقیں 15-17 اگست کو ہوئیں۔

مشترکہ مسلح مشق میں طیارہ شکن بندوقیں، امریکی ساختہ بریڈلی بکتر بند جنگی گاڑیاں اور مختلف بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

امریکی فوج اکثر علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کو خاصیکہ کے عبدالعزیز پہاڑ اور صوبہ دیر الزور میں العمر اور کونیکو آئل فیلڈز میں اپنے اڈوں پر فوجی تربیت فراہم کرتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں