سعودی عرب کے ساتھ اب کسی وقت بھی سفارتی تعلقات قائم ہوسکتے ہیں: اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن

Yedioth Ahronot اخبار کی آن لائن نیوز سائٹ Ynet سے بات کرتے ہوئے، کوہن نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے  کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں

2023230
سعودی عرب کے ساتھ اب کسی وقت بھی سفارتی تعلقات قائم ہوسکتے ہیں: اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن

اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے کسی معاہدے پر اب کسی وقت بھی دستخ کیے جاسکتے ہیں۔

Yedioth Ahronot اخبار کی آن لائن نیوز سائٹ Ynet سے بات کرتے ہوئے، کوہن نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے  کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طے پانے والا معاہدہ امریکہ  کے مفاد میں بھی ہے۔  کوہن نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ 2024 کے صدارتی انتخابات سے پہلے سیاسی کامیابی کی خواہاں ہے۔

اسرائیل وزیر نے کہا کہ یہ معاہدہ  امریکہ، سعودی عرب اور  اسرائیل کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  امریکہ اور سعودیوں کے درمیان معاہدہ توانائی کی لاگت کو کم کر سکتا ہے اور سعودی عرب  بھی ایران کے خلاف دفاع کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

کوہن نے کہا کہ "ہم ایک ایسے موڑ پر ہیں جہاں امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کے مفادات ایک دوسرے سے ملتے ہیں، اس لیے میڈیا رپورٹس جو نو ماہ سے معاہدہ طے پانے کے بارے میں خبروں کو جگہ دے رہی ہے میرے خیال کے مطابق   بالکل درست ہیں۔



متعللقہ خبریں