اسرائیلی شہریوں کا احتجاج جاری،نیتین یاہو کی طبیعت ناساز،اسپتال میں داخل

حکومت کے خلاف مظاہرے جہاں جاری ہیں وہیں وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی گزشتہ روز طبیعت اچانک ناساز ہوگئی ہے،انھیں اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا تھا لیکن ان کی حالت اچھی ہے

2011953
اسرائیلی شہریوں کا احتجاج جاری،نیتین یاہو کی طبیعت ناساز،اسپتال میں داخل

ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے گزشتہ روز بھی تل ابیب کی سڑکوں پر مسلسل 28 ویں ہفتے حکومت کی طرف سے متنازعہ عدالتی اصلاحات متعارف کرانے کے اعلان کے خلاف مظاہرہ کیا۔

 یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہوعدالتی اختیارات اور ججوں کے اختیارات کو محدود کرنے کے لیے ایک ترمیم لانے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ اسرائیل میں عوامی حلقوں میں اس ترمیم کو جمہوری اقدار اورعدالتی آزادیوں پرحملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

نتین یاہو کی طرف سے لائے گئے عدالتی اصلاحات سے متعلق ترمیمی بل پرچند ہفتے قبل پہلی رائے شماری کی گئی تھی جس کے بعد عوامی دباؤ کے پیش نظر اس بل کو موخر کردیا گیا تھا۔ پہلی شق سپریم کورٹ کو بنیادی قوانین میں کسی بھی ترمیم کو منسوخ کرنے کے لیے نااہل قرار دیتی ہے جسے اسرائیل کے آئین کے برابر سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب ، وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی گزشتہ روز طبیعت اچانک ناساز ہوگئی ہے،انھیں اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا تھا لیکن ان کی حالت اچھی ہے ۔

اسرائیل کے چینل 12 ٹی وی نے وزیر اعظم کے ڈاکٹر کے حوالے سے بتایا کہ 73 سالہ نیتن یاہو تل حشمر کے شیبا اسپتال میں جاتے ہوئے مکمل طور پر ہوش میں تھے اور انھیں ایمرجنسی کمرے میں لے جایا گیا۔

چینل 12 نے بتایا کہ انھیں بے ہوشی کے عمل سے نہیں گزارا گیا اور انھیں معذور قرار دینے کے لیے کوئی طریقہ کار جاری نہیں تھا۔

تل حشمر ساحلی قیساریہ کے قریب واقع ہے جہاں نیتن یاہو کی ایک ذاتی رہائش گاہ ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ ناسازیِ طبع کے وقت وہیں قیام پذیر تھے۔

ان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک مختصر بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ وہ شیبا میں ہیں،ان کی حالت اچھی ہے اور ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

 بعد میں انہوں نے تل ابیب کے ہسپتال سے ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ راحت محسوس کر رہے ہیں تاہم، نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق آج ہونے والا کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں