حاجیوں کی تعداد 18 لاکھ سے زاہد: سعودی محکمہ شماریات

ریاض سے سعودی ادارہ شماریات کا مزید کہنا تھا کہ حاجیوں کی تعداد اندازوں سے بہت کم رہی ہے۔ اس سال حج میں 18 لاکھ 45 ہزار 45 مرد و خواتین عازمین نے شرکت کی۔ گذشتہ سال کے مقابلےمیں اس سال حاجیوں کی تعداد 9 لاکھ 26 ہزار زائد ہے

2004766
حاجیوں کی تعداد 18 لاکھ سے زاہد: سعودی  محکمہ شماریات

سعودی ادارہ شماریات کے مطابق اس سال حج میں حاجیوں کی تعداد 18 لاکھ سے زیادہ رہی۔

ریاض سے سعودی ادارہ شماریات کا مزید کہنا تھا کہ حاجیوں کی تعداد اندازوں سے بہت کم رہی ہے۔ اس سال حج میں 18 لاکھ 45 ہزار 45 مرد و خواتین عازمین نے شرکت کی۔ گذشتہ سال کے مقابلےمیں اس سال حاجیوں کی تعداد 9 لاکھ 26 ہزار زائد ہے۔ 

دوسری جانب سعودی اخبار کے مطابق کورونا وائرس کی پابندیاں مکمل ختم ہونے کے بعد 25 لاکھ سے زائد عازمین حج کی توقع تھی۔ 

سعودی اخبار نے مزید کہا کہ کورونا وبا سے پہلے 2019 میں 25 لاکھ عازمین نے حج میں شرکت کی تھی۔ کورونا کے بعد 2020 میں صرف 10 ہزار عازمین کو حج کی اجازت دی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں