القدس کے خلاف اسرائیل جبری پالیسیوں پر کار بند ہے: حکومت فلسطین

فلسطینی امور داخلہ نے  نے کہا ہے کہ  اسرائیلی حکام کی طرف سے القدس کے  خلاف جبری پالیسیوں کا نفاذ  جنگی جرم ہے جس کے خلاف  موثر اقدامات اٹھائے جائیں

1998899
القدس کے خلاف اسرائیل جبری پالیسیوں پر کار بند ہے:  حکومت فلسطین

 فلسطینی امور داخلہ نے  نے کہا ہے کہ  اسرائیلی حکام کی طرف سے القدس کے  خلاف جبری پالیسیوں کا نفاذ  جنگی جرم ہے جس کے خلاف  موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

 امور داخلہ نے مقبوضہ علاقوں میں مقیم  پانچ دہائیوں سے مقیم خاندانوں کی بے دخلی سے متعلق تحریری بیان میں کہا ہے کہ  مشرقی القدس کے پرانے  علاقے باب العمود سے جبری طور پر خاندانوں کی بے دخلی جنگی جرم ہے جہاں متعدد خاندادن پانچ دہائیوں سے آباد رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  پینتالیس سال سےجاری اشتعال انگیزی ،شر پسندی اور حملوں کے بعد  گھروں سے بے دخلی کا فیصلہ عالمی قوانین کی جانب سے ممنوع قرار دی گئی جبری نقل مکانی کے  مترادف ہے، اسرائیلی حکومت اس جبری نقل مکانی کے لیے فلسطینیوں کو مجبور کر رہی ہے،ہم عالمی برادری سے اس بابت فوری اقدامات اٹھانے کا اور جبری نقل مکانی، گھروں کی مسماری،آباد کاروں کی غآصبانہ حرکات اور مسجد اقصی کو منقسم کرنے سمیت مقامات مقدسہ پر حملوں کو روکنے کا  مطالبہ کرتے ہیں۔

 یاد رہے کہ القدس کے خاندانوں کو اسرائیلی حکومت کے بعد مقامی یہودی آباد کار تنظیموں نے گھروں سے بے دخلی کے لیے گیارہ جون تک کی مہلت دی تھی۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں