اسلامی تعلیمات کے سبب ایٹمی اسلحہ نہیں چاہتے ورنہ ہمیں کوئی روک نہیں سکتا: رہبر اعلی ایران

رہبرِ انقلابِ اسلامی نے کہا کہ ہم اسلامی تعلیمات کی رو سے ایٹمی ہتھیاروں کی طرف جانا نہیں چاہتے ورنہ دشمن کی مجال نہیں کہ وہ اسے روکے

1998361
اسلامی تعلیمات کے سبب ایٹمی اسلحہ نہیں چاہتے ورنہ ہمیں کوئی روک نہیں سکتا: رہبر اعلی ایران

ایرانی رہبر اعلی  علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ تہران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا کیونکہ اس کے اصول اسے ایسا کرنے سے روکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات  "جوہری صنعت کی ترقی" نامی نمائش  کا معائنہ کرنے کے دوران کہی۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق خامنہ ای نے مزید کہا کہ جوہری ہتھیاروں کی دلیل جھوٹ ہے اور مغرب یہ بات اچھی طرح جانتا ہے۔

یاد رہے چند روز قبل فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا تھا کہ ایران یورینیم کی افزودگی کے لیے جدید سینٹری فیوجز کی تنصیب جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ قابل اجازت حد سے 21 گنا زیادہ ہوگیا ہے۔ ان تین یورپی ملکوں نے ایران کی حالیہ یورینیم افزودگی کی سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

رہبرِ انقلابِ اسلامی نے کہا کہ ہم اسلامی تعلیمات کی رو سے ایٹمی ہتھیاروں کی طرف جانا نہیں چاہتے ورنہ دشمن کی مجال نہیں کہ وہ اسے روکے اور آج تک ہماری ایٹمی ترقی کو نہ کوئی روک سکا ہے اور نہ ہی کوئی روکنے کی طاقت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید  کہا کہ  دشمن بیس سال سے ہماری ایٹمی ٹیکنالوجی کو چیلنج کئے ہوئے ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس ٹیکنالوجی میں متحرک ہونے سے ملک سائنسی اعتبار سے ترقی کرے گا۔

رہبرِ انقلابِ اسلامی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمنوں کا ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بہانہ جھوٹ پر مبنی ہے اور وہ خود بھی اسے بخوبی جانتے ہیں کہا کہ رواں سال امریکی حکام نے خود اس حوالے سے کئی مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ جمہوری اسلامی ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا۔

رہبرِ انقلابِ اسلامی نے ایٹمی ٹیکنالوجی کو معیشت اور صحت کے شعبوں سمیت ملکی ترقی اور صلاحیتوں کو نکھارنے کے لحاظ سے اہم قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ دشمن کو ایٹمی ٹیکنالوجی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ ہم انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بننے والے کسی بھی ہتھیار بنانے کے حامی نہیں ہیں۔

دوسری بات یہ ہے کہ اگر ہم ایٹمی ٹیکنالوجی کی جانب بڑھ بھی جائیں تو صرف اسلامی جمہوریہ ایران پہلا ایٹمی ہتھیار تیار کرنے والا ملک نہیں ہوگا کیونکہ بہت سے ممالک ایٹمی طاقت رکھتے ہیں۔ دشمن کو اصل مسئلہ اسلامی جمہوریہ ایران کی علمی اور سائنسی طاقت سے ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں