سعودی عرب۔ امریکہ مشترکہ فوجی مشقیں

مشقوں کا مقصد فوج کی چوکس صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے: سعودی عرب وزارت دفاع

1998082
سعودی عرب۔ امریکہ مشترکہ فوجی مشقیں

سعودی عرب اور امریکہ نے مشترکہ فوجی فضائی مشقوں کا انعقاد کیا ہے۔

سعودی عرب وزارت دفاع کے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان کے مطابق "مشقوں کا مقصد فوج کی چوکس صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے"۔

مشقوں میں امریکہ ایئر فورس کے طویل مسافت اسٹریٹجک بمبار طیارے 'بی۔1 لانسر' اور ایف۔15 جنگی طیاروں نے بھی شرکت کی۔ فائرنگ فیلڈ میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے اصلی ایمونیشن کا استعمال کیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں 30 مئی کو بھی خلیجی تعاون کونسل  ممالک اور امریکہ کی شرکت سے "ایگل ایمپائر 23" نامی مشترکہ مشقیں کی گئی تھیں۔

مارچ 2022 میں بھی "ایگل ایمپائر 22" نامی امریکہ۔ خلیج فوجی مشقیں کی گئی تھیں۔



متعللقہ خبریں