اقوام متحدہ کے عراق کےلیے امدادی مشن کی ذمہ داریاں 1 سال مزید بڑھا دی گئیں

اقوام متحدہ میں برطانیہ کے مستقل نمائندے نے اس فیصلے سے متعلق  سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ  سلامتی کونسل میں ہوئی رائے دہی  عراق میں طویل المیعاد استحکام اور عوامی تعاون کی مظہر ہے

1993347
اقوام متحدہ کے عراق کےلیے امدادی مشن کی ذمہ داریاں 1 سال مزید بڑھا دی گئیں

 اقوام متحدہ  کے عراق کے لیے امدادی مشن نے اپنے فرائض کی مدت ایک سال کے لیے مزید بڑھا دی ہے۔

 سلامتی کونسل میں ہوئی رائے دہی کے نتیجے  میں امدادی مشن کے فرائض کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے ۔

اقوام متحدہ میں برطانیہ کے مستقل نمائندے نے اس فیصلے سے متعلق  سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ  سلامتی کونسل میں ہوئی رائے دہی  عراق میں طویل المیعاد استحکام اور عوامی تعاون کی مظہر ہے۔

 یہ امدادی مشن سلامتی کی بحالی کے علاوہ  عراق کی ترقی اور اس کی تعمیر نو میں مقامی حکومت سے تعاون کرنے سمیت حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کا بھی جائزہ لیتی ہے۔

امدادی مشن کا قیام  امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے عراق پر قبضے کے بعد چودہ اگست 2003  کو عمل میں آیا تھا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں