فلسطینیوں کو مقبوضہ مغربی کنارے سے بیت المقدس جانے سے روک دیا گیا

فلسطینی، جو مغربی کنارے سے القدس جانا چاہتے تھے نے  القدس  کے شمال میں قلندیہ  چیک پوائنٹ اور شہر کے جنوب میں "300" نامی چوکی پر لمبی قطاریں لگا دیں

1975091
فلسطینیوں کو مقبوضہ مغربی کنارے سے بیت المقدس جانے سے روک دیا گیا

اسرائیلی فوج نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی نماز مسجد الاقصی میں ادا کرنے کے خواہاں فلسطینیوں کو مقبوضہ مغربی کنارے سے بیت المقدس جانے سے روک دیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے سے القدس جانے  کے دوران قائم کی گئی چوکیوں پر کمک بھیجی اور کچھ فلسطینیوں کو ان کی شناخت چیک کرکے انہیں گزرنے  سے منع کر دیا ۔

فلسطینی، جو مغربی کنارے سے القدس جانا چاہتے تھے نے  القدس  کے شمال میں قلندیہ  چیک پوائنٹ اور شہر کے جنوب میں "300" نامی چوکی پر لمبی قطاریں لگا دیں۔

عمر کی حد کی تعمیل کے باوجود، اسرائیلی فورسز نے "سیکیورٹی" وجوہات کی بنا پر کچھ مردوں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

کئی لوگوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر چوکیوں سے واپس جانا پڑا۔

دوسری جانب جب کچھ فلسطینیوں نے مغربی کنارے اور یروشلم کے درمیان علیحدگی کی دیوار (وال آف شیم) کو عبور کرکے مسجد اقصیٰ پہنچنے کی کوشش کی تو ان میں سے اکثر اسرائیلی گشت کی وجہ سے کامیاب نہ ہوسکے۔

20 مارچ کو کیے گئے فیصلے کے ساتھ، اسرائیل نے فلسطینیوں کے لیے رمضان المبارک کے دوران مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ میں شرکت کے لیے عمر کی حد مقرر  کردی ہے۔

اعلان کیا گیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں مقیم فلسطینی خواتین، 12 سال سے کم عمر کے بچے اور 56 سال سے زائد عمر کے فلسطینی مرد جمعہ کے دن مسجد الاقصی میں نماز ادا کرنے کے لیے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں آ سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں