کویت: ترکیہ کے ساتھ آٹھواں سیاسی مشاورتی اجلاس

آٹھویں ترکیہ۔ کویت سیاسی مشاورت اجلاس میں اسٹریٹجک دوستی اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کو مختلف شعبوں میں فروغ دینے پر غور کیا گیا: کویت خبر رساں ایجنسی

1973662
کویت: ترکیہ کے ساتھ آٹھواں سیاسی مشاورتی اجلاس

ترکیہ اور کویت کے وزرائے خارجہ کے درمیان سیاسی مشاورت کا 8 واں مرحلہ ترکیہ کےنائب وزیر خارجہ  براق آق پنار کی شرکت سے طے پایا۔

کویت خبر رساں ایجنسی KUNA کے مطابق نائب وزیر خارجہ آق پنار نے اپنے وفد کے ہمراہ دارالحکومت کویت  میں وزارت خارجہ دفتر میں نائب وزیر خارجہ منصور عیاد العتیبی کی زیرِ قیادت کویتی وفد کے ساتھ ملاقات کی۔

آٹھویں ترکیہ۔ کویت سیاسی مشاورت اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک دوستی اور  باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کو مختلف شعبوں میں فروغ دینے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں بین الاقوامی اور علاقائی پیش رفتوں پر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔



متعللقہ خبریں