مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر  ایریحہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ فلسطینی بچہ شہید

اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے جنوب میں  ایریحہ  شہر  سے منسلک  عقبہ و  جبر پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا

1972532
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر  ایریحہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ فلسطینی بچہ شہید

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر  ایریحہ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 15 سالہ فلسطینی کو شہید اور 2 کو زخمی کردیا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے جنوب میں  ایریحہ  شہر  سے منسلک  عقبہ و  جبر پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے اصلی  گولیوں  سے فائر کیے گئے چھاپے میں 15 سالہ محمد بلحان گولیاں سر، سینے اور پیٹ میں لگنے سے جاں بحق ہوا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ چھاپے میں 2 فلسطینی زخمی  ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوجیوں نے آج مغربی کنارے کے شہر نابلس میں العین پناہ گزین کیمپ پر بھی دھاوا بول کر 3 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

سال کے آغاز سے ہی اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں جہاں فلسطینی آبادی مرکوز ہے، اپنی چھاپوں اور حراستی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

اس سال مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے چھاپوں اور حملوں میں 96 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

چھاپوں کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف فوجی اکثر اصلی  گولیوں  اور  بارود کے ساتھ ساتھ ربڑ کی گولیوں کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ چھاپوں پر ردعمل ظاہر کرنے والے اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی گروپوں کے درمیان اکثر وبیشتر خاص طور پر مغربی کنارے کے شمال میں جنین اور نابلس جیسے علاقوں میں  جھڑپیں بھی ہوتی رہتی ہیں۔



متعللقہ خبریں