اسرائیل نے شام سے اس کی حدود میں آنے والے ایک نا معلوم فلائنگ ابجیکٹ کو مار گرایا

اسد حکومت نے 31 مارچ کو اعلان کیا  تھا کہ دمشق کے کچھ مقامات کو اسرائیل نے نشانہ بنایا ہے، جس دوران 2 ایرانی فوجی افسران ہلاک ہو گئے تھے

1969049
اسرائیل نے شام سے اس کی حدود میں آنے والے ایک نا معلوم فلائنگ ابجیکٹ کو مار گرایا

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے  کہ اس نے شام سے ایک "نامعلوم پرواز کرنے والے جسم " کو تباہ کر دیا ہے ۔

فوج کی طرف سے دیے گئے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک "نامعلوم فلائنگ آبجیکٹ" جو شام سے اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا، فضائیہ کے نگران  یونٹ نے اس کا تعاقب کیا۔

بیان کے مطابق بعد ازاں جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو اڑان بھرنے کی ہدایت کی گئی جنہیں نے اس جسم کو ایک کھلے علاقے میں مار گرایا۔

اسد حکومت نے 31 مارچ کو اعلان کیا  تھا کہ دمشق کے کچھ مقامات کو اسرائیل نے نشانہ بنایا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں پاسداران انقلاب کے ارکان میجر میلاد حیدری اور کیپٹن مقداد مہکانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کیانی نے کہا   ہے کہ ان کا ملک "مناسب وقت اور جگہ پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے"۔



متعللقہ خبریں