عراق میں شدید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل

خاص طور پر ملک کے جنوب میں ژالہ باری سے  30 ہزار مربع میٹر سے سے ​​زائد زرعی اراضی متاثر ہوئی  اور تقریباً 1.5 ملین ڈالر کا نقصان ہوا

1965618
عراق میں شدید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل

عراق  میں  موثر  ہونے والی موسلا دھار بارشیں سیلاب آنے کا موجب بنی ہیں تو  تین شہروں میں تعلیمی سرگرمیوں کو وقفہ دے دیا گیا ہے۔

خشک سالی سے متاثرہ ممالک میں   نمایاں ہونے والے عراق میں کل ملک گیر  موثر ہونے والی بارشیں اور  سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی آنے کا سبب بنیں۔

بعض شہروں میں شدید  بارشوں سے زرعی اراضی کو نقصان پہنچا۔

حکام نے بتایا  ہے  کہ خاص طور پر ملک کے جنوب میں ژالہ باری سے  30 ہزار مربع میٹر سے سے ​​زائد زرعی اراضی متاثر ہوئی  اور تقریباً 1.5 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔

موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر انبار، ذقر اور دیوانیہ شہروں میں سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، یہ فیصلہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

بتایا گیا  ہےکہ حفظانِ صحت کے ادارے سرکاری تعطیل کے دائرہ کار میں نہیں ہیں۔



متعللقہ خبریں