ایران میں وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کر دی گئیں

جنرل قادر رحیم زادہ نے بتایا کہ یہ مشقیں  مشترکہ فضائی دفاعی نظام  کو جانچنے کےلیے  ملک کے شمال مغربی،مغربی اور مرکزی  فضائی حدود میں ہونگی جبکہ مشقوں کا آخری مرحلہ  ملکی فضائی حدود کے دس لاکھ مربع کلومیٹر کے رقبے پر  مکمل ہوگا

1952600
ایران میں وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کر دی گئیں

ایران میں وسیع پیمانے پر فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق،  پاسبان ولایت سما 1401 نامی ان مشقوں مین  پاسبان انقلاب  کی فضائیہ نے حصہ لیا ۔

مشقوں سے متعلق  تفصیلات فراہم کرتے ہوئے جنرل قادر رحیم زادہ نے بتایا کہ یہ مشقیں  مشترکہ فضائی دفاعی نظام  کو جانچنے کےلیے  ملک کے شمال مغربی،مغربی اور مرکزی  فضائی حدود میں ہونگی جبکہ مشقوں کا آخری مرحلہ  ملکی فضائی حدود کے دس لاکھ مربع کلومیٹر کے رقبے پر  مکمل ہوگا۔

 رحیم زادہ  کےمطابق،ان مشقوں میں جنگی طیارے،ڈرونز،ریڈار،برقی جنگی آلات استعمال ہونگے جو کہ  ملک  کی جوہری تنصیات اور اقتصادی مراکز پر کسی ممکنہ حملے کے خلاف اپنی صلاحیتوں کو جانچیں گے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں