ایران مخالف تنظیم کےلیڈر کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا

ایرانی خبر ایجنسی توندر  کے مطابق، ایران شاہی جلس نامی امریکہ میں واقع ایران مخالف گروپ کےلیڈر جمشید شار مہد کو تہران کی ایک عدالت نے  تخرب کاری اور ایران دشمن کاروائیوں کے الزام میں پھانسی کی سزا کا حکم سنایا ہے

1949455
ایران مخالف  تنظیم کےلیڈر کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا

ایران میں  تخریب کاریوں کے الزام میں امریکہ میں واقع ایران مخالف  تنظیم کے لیڈر جمشید شار مہد کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی ہے ۔

 ایرانی خبر ایجنسی توندر  کے مطابق، ایران شاہی جلس نامی امریکہ میں واقع ایران مخالف گروپ کےلیڈر جمشید شار مہد کو تہران کی ایک عدالت نے  تخرب کاری اور ایران دشمن کاروائیوں کے الزام میں پھانسی کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس تنظیم پر الزام ہے کہ  اس کے ایک حملے میں بارہ اپریل سال 2008 کو شیراز میں چودہ افراد ہلاک اور دو سو پندرہ  زخمی  ہو گئے تھے 

 ایرانی خفیہ ادارے کاکہنا ہے کہ  بیک وقت ایران اور جرمنی کی شہریت رکھنے والے جمشید شارمہد سال 2003 سے امریکہ میں سکونت اختیار کیے ہوئے تھے جنہیں جولائی 2020 میں  گرفتار کرتےہوئے ایران لایا گیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ  جمشید کے اہل خانہ متحدہ عرب امارات فرار ہو گئے تھے ۔

 



متعللقہ خبریں