اسلام کے خلاف دشمنی اور نفرت کے رجحان کی مخالفت کے لیے مہذب فارمولے کی ضرورت ہے: بدالمجید تبون

دارالحکومت الجزائر میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) پارلیمانی یونین (ISIPAB) کے 17 ویں اجلاس میں  صدر تبون کا بھیجا ہوا پیغام  الجزائر کی قومی عوامی اسمبلی کے صدر  اسپیکر ابراہیم بگالی نےپڑھ کر سنایا

1939302
اسلام  کے خلاف دشمنی اور نفرت کے رجحان کی مخالفت کے لیے مہذب فارمولے کی ضرورت ہے: بدالمجید تبون

الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف دشمنی اور نفرت کے رجحان کی مخالفت کے لیے مہذب فارمولے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

دارالحکومت الجزائر میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) پارلیمانی یونین (ISIPAB) کے 17 ویں اجلاس میں  صدر تبون کا بھیجا ہوا پیغام  الجزائر کی قومی عوامی اسمبلی کے صدر  اسپیکر ابراہیم بگالی نےپڑھ کر سنایا ۔

صدر عبدالمجید تبون  نے اپنے پیغام میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت اور امتیازی سلوک کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئےکہا کہ مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے امتیازی سلوک اور پسماندگی کا باعث  بننے والے  واقعات پر ہمیں دشمنی اور نفرت، منظم امتیازی سلوک، اسلام دشمنی اور نفرت کے مظاہر کا مقابلہ کرنے کے لیے مہذب فارمولے تلاش کرنے کے لیے دوگنا محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔

اس تناظر میں، الجزائر کے صدر نے اسلامی معاشروں کو درپیش تیزی سے ڈیجیٹل تبدیلیوں کے تناظر میں فکری استثنیٰ کو مضبوط بنانے کے لیے ایک تحقیقی مرکز قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

انہوں نے  اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہ اسلام رواداری   کا مذہب ہے  صدر عبدالمجید تبون اس بات پر زور دیا کہ اسلام ایک متوسط ​​اور اعتدال پسند  نظریات  رکھنے والا مذہب ہے۔

صدر عبدالمجید تبون نے کہا کہ الجزائر فلسطین کی مکمل رکنیت کے لیے کام کرے گا، جو اقوام متحدہ میں ایک مبصر رکن ہے، ان ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا جو دنیا میں حقوق اور آزادیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اور اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی کاز کو مرکزی حیثیت حاصل رہے گی۔

اسلامی تعاون تنظیم (OIC) پارلیمانی یونین (ISIPAB) کے 17 ویں اجلاس گزشتہ شب الجزائر کے دارالحکومت میں شروع ہوا، جس  میں ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر  مصطفیٰ شَن توپ سمیت  سمیت کئی اسلامی ممالک کی پارلیمانوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

دو روزہ ملاقاتوں کے دوران عالم اسلام سے متعلق بہت سے امور بالخصوص مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں