مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی جاں بحق

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’رملہ کے شمال میں سلواد قصبے کے قریب اسرائیل  فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا

1933030
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی جاں بحق

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی جاں بحق ہوگیا ہے ۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’رملہ کے شمال میں سلواد قصبے کے قریب اسرائیل  فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔

فلسطینی سرکاری ایجنسی WAFA کی خبر میں کہا گیا ہے کہ "45 سالہ فلسطینی جسے اسرائیلی فوجیوں نے سلواد قصبے کے مغربی دروازے پر زندہ گولیوں سے زخمی کر دیا تھا، ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

دوسری جانب اسرائیل کے چینل 12 ٹیلی ویژن نے کہا ہے کہ ایک فلسطینی جس نے چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی، اسرائیلی فوج میں بغیر کسی جانی نقصان کے غیر فعال کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی حکام نے ابھی تک اس واقعے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں