لبیک اللھم لبیک: سعودی عرب نے حج کے لئے تعداد اور عمر کی پابندی ختم کر دی

رواں سال حاجیوں پر عمر کی پابندی نہیں لگائی جائے گی اور حاجیوں کی تعداد بھی کورونا وباء سے پہلے کی طرح کسی قسم کی پابندی سے آزاد ہو گی: وزیر برائے حج و عمرہ توفیق الرابعہ

1930413
لبیک اللھم لبیک: سعودی عرب نے حج کے لئے تعداد اور عمر کی پابندی ختم کر دی

سعودی عرب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وباء کے دور میں حاجیوں پر عائد کی گئی، عمر اور تعداد کی، پابندی اس سال ہٹا دی گئی ہے۔

سعودی عرب کے وزیر برائے حج و عمرہ 'توفیق الرابعہ' نے جدّہ میں منعقدہ "ایکسپو حج 2023" میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ رواں سال حاجیوں پر عمر کی پابندی نہیں لگائی جائے گی اور حاجیوں کی تعداد بھی کورونا وباء سے پہلے کی طرح کسی قسم کی پابندی سے آزاد ہو گی۔

توفیق الرابعہ نے اس فیصلے کو "مژدہ" قرار دیا اور کہا ہے کہ سعودی عرب کووِڈ۔19 وباء کی وجہ سے 2020 سے محدود تعداد میں  حاجی قبول کر رہا اور ان  پر عمر کی پابندی لگا رہا تھا۔ ان پابندیوں کی وجہ سے 2019 میں 2،5 ملین حاجیوں کی تعداد 2020 سے کم ہو کر 8 کروڑ 99 لاکھ 353 رہ گئی تھی۔ اس تعداد میں بیرونی ممالک سے آنے والے حاجیوں کی تعداد 2020 میں10  ہزار ، 2021 میں  60 ہزار اور 2022 میں 7 کروڑ 79 لاکھ 919 حاجی تھی۔

'ایکسپو حج 2023 میلہ  اور کانفرنس' 12 جنوری تک جاری رہیں گے۔



متعللقہ خبریں