لبنان کے مختلف شہروں میں بینکوں پر دھاوا

ملک کے جنوب میں سیدا شہر میں، ایک ڈپازٹر نے جو کہ ایک فوجی بتایا  جاتا  ہے  نے  بینک کے دروازے پر گولی چلا دی

1930613
لبنان کے مختلف شہروں میں بینکوں پر دھاوا

لبنان کے سیدا   اور نباطیہ  شہروں میں  دو مسلح ڈپازٹرز جو  بینک  میں اپنے رقم  نہیں نکلواسکتے تھَے نے بینک کی شاخوں پر دھاوا بول دیا۔

ملک کے جنوب میں سیدا شہر میں، ایک ڈپازٹر نے جو کہ ایک فوجی بتایا  جاتا  ہے  نے  بینک کے دروازے پر گولی چلا دی۔

واقعے کے بعد فوجی کو حراست میں لے لیا گیا ہے  جبکہ ایک دیگر شہرر  نباطیہ  میں  بینک پر  مسلح حملہ  کرنے کی اطاع ملی ہے۔

ایک ڈپازٹر جو اپنے ڈپازٹ میں رقم نکالنا چاہتا تھا اس نے نباطیہ  شہر  کے بینک پر دھاوا بول دیا۔

لبنان میں غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کے کم ہونے پر  2019 سے تمام فارن کرنسی ڈپازٹ اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا گیا ہے۔

لبنان کے مرکزی بینک نے نومبر 2021 میں اعلان کیا کہ شہری،  حکومت کی طرف سے مقرر کردہ محدود شرح پر اپنی رقم نکال سکتے ہیں۔

اس  پیش رفت  کی وجہ سے ملک کے کئی ایک شہروں میں وقتا فوقتا  دھاوئے  بولے جاتے ہیں۔



متعللقہ خبریں