لبنان کی جیل سے 26 قیدی فرار

لبنان کی سرکاری ایجنسی این این اے کی خبر کے مطابق وادی بیکا کی کب جینین جیل میں قید 26 قیدی صبح کے وقت وینٹی لیشن شافٹ سے فرار ہوگئے

1920705
لبنان کی جیل سے 26 قیدی فرار

اطلاع ملی ہے کہ  مشرقی لبنان کی وادی بیکا کی ایک جیل سے 26 قیدی فرار ہو گئے ہیں ۔

لبنان کی سرکاری ایجنسی این این اے کی خبر کے مطابق وادی بیکا کی کب جینین جیل میں قید 26 قیدی صبح کے وقت وینٹی لیشن شافٹ سے فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن میں اب تک  ایک  قیدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرار ہونے والے زیادہ تر قیدی سامان اور اسلحے کی اسمگلنگ کے جرم میں قید تھے۔



متعللقہ خبریں