اسرائیل: موساد نے ایلی کوہن کا آخری پیغام شائع کر دیا

ہم، پھانسی کے بعد شام میں دفن کوہن کی ہڈیوں کو اسرائیل میں لانے اور یہاں دفن کرنے کےلئے کوششیں کریں گے: ڈیوڈ برنیا

1918366
اسرائیل: موساد نے ایلی کوہن کا آخری پیغام شائع کر دیا

اسرائیل نے، 1965 میں شام میں گرفتاری کے بعد پھانسی کی سزا پانے والے موساد کے جاسوس، ایلی کوہن  کا آخری پیغام شائع کیا اور اس کی گرفتاری کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

حکومت کے میڈیا آفس نے جاری کردہ تحریری  بیان میں کوہن کے 19 فروری 1965 کے ٹیلی گراف بنام اسرائیلی حکام   کو اور واقعے سے متعلق اسرائیل خفیہ ایجنسی 'موساد' کے سربراہ ڈیوڈ برنیا کے جائزے  کو شائع کیا ہے۔

آخری ٹیلی گراف میں کوہن نے اسرائیلی حکام کو " گذشتہ شب جنرل اسٹاف میں شام کے صدر امین الحافظ اور اعلیٰ سطحی فوجی حکام کی شرکت سے منعقدہ اجلاس میں شرکت " کی اطلاع دی  ہے۔

موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے کہا ہے کہ جاسوس کوہن پیغام رسانی کی کثرت کی وجہ سے نہیں ان  پیغامات  کے دشمن کے ہاتھ لگنے کی وجہ سے پکڑا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم شام میں کوہن کے ڈیوٹی دورانیے سے متعلق معلومات شائع کرتے رہیں گے اور پھانسی کے بعد شام میں دفن کوہن کی ہڈیوں کو اسرائیل میں لانے اور یہاں  دفن کرنے کےلئے کوششیں کریں گے۔

واضح رہے کہ ایلی کوہن کا شمار اسرائیل کے اہم ترین جاسوسوں میں ہوتا ہے۔ وہ 1962 سے 1965 کے سالوں میں کمال امین ثابت کے فرضی نام  سے شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے لئے جاسوسی کرتا  رہا۔

اعلیٰ شامی حکام کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد کوہن، گولان پہاڑیوں پر فوجی کاروائیوں  اور حکومت کے فیصلہ میکانزم کے بارے میں، معلومات اسرائیل کو پہنچاتا رہا۔

شام میں ڈی کوڈ ہونے کے بعد کوہن ایلی کو 18 مئی 1965 کو پھانسی دے دی گئی۔

کوہن کی سوانح حیات نے مقبول کلچر میں بھی جگہ پائی اور گلوبل انٹرنیٹ ٹیلی ویژن نیٹ ورک "نیٹ فلکس"  کی 2019 کی پیشکش "دی سپائی" نامی ڈرامہ سیریل میں بھی  کوہن کی سوانح حیات کو موضوع بنایا گیا۔



متعللقہ خبریں