فلسطین، پناہ گزین کیمپ میں ہلاکتوں پر ترک اسپیکر اسمبلی کا اظہار تعزیت

پناہ گزین کیمپ میں آتشزدگی کے حادثے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والے ہمارے بچوں اور بھائیوں پر خدا کی رحمت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کرتا ہوں

1908189
فلسطین، پناہ گزین کیمپ میں ہلاکتوں پر ترک اسپیکر اسمبلی کا اظہار تعزیت

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شنتوپ نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ پناہ گزین کیمپ کی عمارت میں لگنے والی آگ میں اپنی جانیں گنوانے والے فلسطینیوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا۔

شنتوپ نے سماجی رابطوں کے پیج پر  اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "میں غزہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں آتشزدگی کے حادثے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والے ہمارے بچوں اور بھائیوں پر خدا کی رحمت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کرتا ہوں اور  فلسطینی عوام سے دلی تعزیت  کرتا ہوں۔"



متعللقہ خبریں