یورپی یونین کی لبنان کو ہیضے کی وبا پر قابو پانے کے لیے امداد

بیان میں  کہا گیا ہے کہ ملک میں 1993 کے بعد ہیضہ پہلی بار 6 اکتوبر کو نمودار ہوا، بیان میں کہا گیا کہ ہیضے کے خلاف جنگ کے دائرہ کار میں متاثرہ  علاقوں میں  صاف پانی کی ترسیل اور حفظان صحت کے لیے 800 ہزار یورو کا بجٹ تیار کیا گیا ہے

1904463
یورپی یونین کی لبنان کو ہیضے کی وبا پر قابو پانے کے لیے امداد

یورپی یونین نے لبنان کو ہیضے کے خلاف جنگ میں 800,000 یورو کی امداد فراہم   کرنے  کا اعلان کیا ہے۔

لبنان کے لیے یورپی یونین کے بجٹ سے متعلق بیان لبنان کی سرکاری ایجنسی این این اے میں شائع ہوا ہے۔

بیان میں  کہا گیا ہے کہ ملک میں 1993 کے بعد ہیضہ پہلی بار 6 اکتوبر کو نمودار ہوا، بیان میں کہا گیا کہ ہیضے کے خلاف جنگ کے دائرہ کار میں متاثرہ  علاقوں میں  صاف پانی کی ترسیل اور حفظان صحت کے لیے 800 ہزار یورو کا بجٹ تیار کیا گیا ہے۔

اقتصادی بحران کی لپیٹ میں آنے والے لبنان میں  6 اکتوبر سے ظاہر  ہونے  اور  شمالی اور مشرقی علاقوں میں پھیلنے والی  ہیضے کی وبا کی وجہ سے   18 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں