عرب سربراہی اجلاس،سعودی ولی عہد شرکت نہیں کریں گے

الجزائرمیں ہونے والےعرب سربراہی اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کان کی تکلیف کی بنا پر شرکت نہیں کرسکیں گے تاہم اُن کی جگہ وزیرخارجہ کی قیادت میں وفد شرکت کرےگا

1896696
عرب سربراہی اجلاس،سعودی ولی عہد شرکت نہیں کریں گے

 الجزائرمیں ہونے والےعرب سربراہی اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کان کی تکلیف کی بنا پر شرکت نہیں کرسکیں گے تاہم اُن کی جگہ وزیرخارجہ کی قیادت میں وفد شرکت کرےگا۔

 سعودی عرب کے شاہی دربار کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو الجزائر میں ہونے والے عرب اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی تھی تاہم شاہی معالجین نے ولی عہد کو براہ راست طیارے کے طویل سفر سے گریز کا مشورہ دیا۔

شاہی ڈاکٹروں کی ٹیم نے سفارش کی کہ  شہزادہ طویل فاصلے کا فضائی سفر نہ کریں کیونکہ اس کی وجہ سے ان کے کان پر دباؤ اور کان کے اندرونی حصے کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد ولی عہد نےالجزائر کے سفرسے معذرت کرتے ہوئے وزیرخارجہ شہزادہ فرحان بن عبدالعزیز کی قیادت میں ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد اجلاس میں شرکت کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب سربراہی اجلاس یکم تا دو نومبر کے درمیان الجزائر میں ہو رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں