ایران: جیل میں فساد، 8 قیدی زخمی

تہران کی ایوین جیل میں دنگا فساد کے واقعات میں 8 افراد زخمی ہو گئے

1893336
ایران: جیل میں فساد، 8 قیدی زخمی

ایران کے دارالحکومت تہران کی ایوین جیل میں دنگا فساد کے واقعات میں 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق ایوین جیل میں عادی مجرموں کے سیل میں قیدیوں اور جیلروں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق سیاسی  قیدیوں کی وجہ سے مشہور جیل کے ملبوسات کے ڈپو کو آگ لگا دی گئی تاہم  سوشل میڈیا  میں آگ کے ساتھ ساتھ اسلحے اور دھماکے کی آوازیں بھی شئیر کی گئی ہیں۔

آگ لگنے کے بعد ، قیدیوں کے خلاف کسی منفی مداخلت کے سدّباب کے لئے، سوشل میڈیا سے جیل کے اطراف میں جمع ہونے کی اپیل کی گئی۔ اپیل کے بعد جیل کے اطراف اور دیگر علاقوں سے آنے والے عوام  سے گلیاں بھر گئیں۔

یادگارِ امام اسکوائر میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور عوام نے ہارن بجا کر ردعمل کا اظہار کیا۔

بعض مظاہرین نے ایوین جیل میں آگ کے خلاف احتجاج  کے لئے حکومت کے اشتہاری بِل بورڈوں کو نذرِ آتش کر دیا۔

جیل سے آنے والی شدید دھماکوں اور اسلحے کی آوازیں قریبی اطراف میں بھی سُنائی دیں۔

دوسری طرف سوشل میڈیا  سے، شہر کے متعدد علاقوں سے، سکیورٹی فورسز  کو جیل کے علاقے میں بھیجے جانے کی خبریں بھی شئیر کی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں