ایرانی چیف جسٹس: مظاہریں اور ان کو اکسانے والوں کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائیگا

مظاہرین  کے خلاف  جلد از جلد قانونی  کاروائی  کرنے  کے لیے   دفترِ اٹارنی  میں خصوصی شعبے قائم

1885144
ایرانی چیف جسٹس: مظاہریں اور ان کو اکسانے والوں کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائیگا

ایرانی  چیف جسٹس  غلام حسین محسنی ایجی نے کہا کہ جن لوگوں نے 22 سالہ مہسا امینی کی حراست میں لینے کے بعد ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کی حمایت کی تھی ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق محسنی ایجی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احتجاج کی حمایت کرنے والوں کوانتباہ  دیتے ہوئے کہا کہ  نہ صرف سڑکوں پر نکلنے والے بلکہ ان کی حمایت کرنے والے بھی مجرم ہیں، اور ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے  ملک  کی کچھ نامور  شخصیات کی حمایت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ملک کو پہنچنے والے مالی  اور اخلاقی نقصان کا ہرجانہ ادا کریں گے۔

اسی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، تہران کے اٹارنی  علی الاقاسی مہر نے  بھی "باغی" قرار دیے گئے مظاہرین  کے خلاف  جلد از جلد قانونی  کاروائی  کرنے  کے لیے   دفترِ اٹارنی  میں خصوصی شعبے تشکیل   دینے  کا ذکر کیا ہے۔



متعللقہ خبریں