ایران، ہرمزگان میں لڑاکا طیارہ سو۔52 گر کر تباہ

سو۔ 22 قسم کا لڑاکا طیارے  میں  دوران ِ فرائض فنی خرابی  پیدا ہو گئی جس پر پائلٹ نے طیارے  کا رخ  رہائشی علاقے سے  باہر کی طرف موڑ لیا

1881483
ایران، ہرمزگان میں لڑاکا طیارہ سو۔52 گر کر تباہ

ایرانی  صوبے ہرمزگان میں پاسداران انقلاب فوج   کی فضائی قوتوں  کا  ایس یو۔22 لڑاکا طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔

ایرانی سرکاری ایجنسی  ایرنا کی خبر کے مطابق  پاسدارن انقلاب کے  شعبہ تعلقات عامہ   سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ  سو۔ 22 قسم کا لڑاکا طیارے  میں  دوران ِ فرائض فنی خرابی  پیدا ہو گئی جس پر پائلٹ نے طیارے  کا رخ  رہائشی علاقے سے  باہر کی طرف موڑ لیا۔

اعلامیہ  کے مطابق   یہ طیارہ گر گیا  اور پائلٹ  نے  سیکیورٹی   ایگزٹ    سسٹم کے ذریعے طیارے سے  نکلنے میں کامیاب ہو گیا اور کامیابی سے زمین پر اتر آیا،  اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 



متعللقہ خبریں