عراق، مقتدی الا صدر نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی

صدر نے عراقی شیعہ مذہبی حکام میں سے ایک آیت اللہ کاظم الحیری کو تنقید کا نشانہ بنایا

1873492
عراق، مقتدی الا صدر نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی

عراق میں صدر تحریک کے رہنما مقتدی الا صدر نے  سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔

شیعہ مذہبی اور سیاسی رہنما مقتدیٰ الصدر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ"  میں سیاسی امور کو چھوڑتے ہوئے  سیاست سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں۔ میں نے اپنے والد کے مقبرے، تاریخی یادگاروں کے ادارے اور صدر فیملی میوزیم کے علاوہ تمام اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں، صدر نے عراقی شیعہ مذہبی حکام میں سے ایک آیت اللہ کاظم الحیری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جو ایران میں مقیم ہیں اور انہوں نے کل "ایک اتھارٹی کے طور پر اپنی ذمہ داری ختم کرنے" کا اعلان کیا ہے صدر نے دعوی  کیا ہے کہ الحیری نے دستبرداری کا فیصلہ اپنی مرضی  سے نہیں کیا۔

عراق میں صدر سے منسلک سیاسی، اقتصادی اور عسکری ادارے سر گرم عمل ہیں۔



متعللقہ خبریں