ایران نے اسرائیلی جاسوس گرفتار کر لئے

ایران خفیہ خبر رسانی یونٹوں نے ملک میں داخل ہونے والے اسرائیل خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹوں پر مشتمل پورے نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا ہے

1858692
ایران نے اسرائیلی جاسوس گرفتار کر لئے

ایران نے دہشت گردی اور سبوتاژ حملوں کے لئے ملک میں داخل ہونے والے اسرائیل خفیہ ایجنسی 'موساد' کے جاسوسوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایران وزارتِ خبر رسانی کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ایران خفیہ خبر رسانی یونٹوں نے دہشت گردانہ حملوں کے لئے ملک میں داخل ہونے والے اسرائیل خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹوں پر مشتمل پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کے بعد ،انہیں  اپنے مذموم عزائم میں کامیابی کا موقع دئیے بغیر، گرفتار کر لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ جاسوس عراقی علاقائی کرد انتظامیہ کی سرحدوں سے ایران میں داخل ہوئے ہیں۔

آپریشن میں جاسوسوں کے اسلحے، دھماکہ خیز مواد اور تکنیکی و مواصلاتی سامان کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں