فلسطینیوں کا غزہ کی پٹی میں امریکی صدر جو بائیڈن کے اسرائیل کے دورے  پر   شدید  ردعمل

غزہ کے نامعلوم سولجر میموریل پارک میں نیشنل اینڈ اسلامک فورسز مانیٹرنگ کمیٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں جو بائیڈن کی اسرائیل کی حمایت کے خلاف نعرے اولگائے گئے اور پمفلٹ  تقسیم کیے گئے

1855396
فلسطینیوں کا غزہ کی پٹی میں امریکی صدر جو بائیڈن کے اسرائیل کے دورے  پر   شدید  ردعمل

 

فلسطینیوں نے اسرائیلی ناکہ بندی کی زد میں موجود غزہ کی پٹی میں امریکی صدر جو بائیڈن کے اسرائیل کے دورے  پر  اپنے  شدید  ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

غزہ کے نامعلوم سولجر میموریل پارک میں نیشنل اینڈ اسلامک فورسز مانیٹرنگ کمیٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں جو بائیڈن کی اسرائیل کی حمایت کے خلاف نعرے اولگائے گئے اور پمفلٹ  تقسیم کیے گئے۔

مظاہرے کے دوران فلسطینیوں نے "سمندر سے دریا تک فلسطین ہمارا ہے" اور "صیہونی قبضے کے لیے امریکی حمایت  نا منظور  کے نعرے لگائے۔

حماس کے اسلامی اور عرب تعلقات کے دفتر کے سربراہ خلیل حی نے اپنی تقریر میں کہا کہ امریکی انتظامیہ "اسرائیلی نسل پرست حکومت کی حمایت کر کے اس  جرم میں برابر کی  شریک  ہے۔

امریکی صدر نے صیہونی حکومت کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے لامحدود حمایت کا اعلان کیا ہے تو   فلسطینیوں سے  جھوٹوں وعدوں پر اکتفا کیا ہے۔

خلیل حی  نے امریکی انتظامیہ سے اسرائیل-فلسطین کے معاملے پر اپنی پالیسیوں کو درست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے، جمہوریت، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری  کرنے اور  لوگوں کے مسائل کے حوالے سے اپنی دوہری پالیسی  کو ترک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بائیڈن گزشتہ روز سرکاری دورے کے دائرہ کار میں  اسرائیل پہنچے تھے۔



متعللقہ خبریں