اردن میں ایک ٹینکر سے گیس کے اخراج کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق

اردنی نیشنل سیکیورٹی اینڈ کرائسز مینجمنٹ سینٹر کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ گیس کا اخراج اس وقت ہوا جب عقبہ بندرگاہ میں زہریلی گیس پر مشتمل ٹینک گر کر  دہماکے سے پھٹ گیا

1848917
اردن میں ایک ٹینکر سے گیس کے اخراج کے نتیجے میں  12 افراد جاں بحق

اردن کی عقبہ بندرگاہ میں لوڈنگ کے دوران الٹنے والے ٹینکر کے دہماکے  سے پھٹنے کے نتیجے میں زہریلی گیس کے اخراج سے 12 افراد جاں بحق اور 260 زخمی ہوگئے ہیں۔

اردنی نیشنل سیکیورٹی اینڈ کرائسز مینجمنٹ سینٹر کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ گیس کا اخراج اس وقت ہوا جب عقبہ بندرگاہ میں زہریلی گیس پر مشتمل ٹینک گر کر  دہماکے سے پھٹ گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں اردنی اور غیر ملکیوں سمیت 12 افراد جاں بحق، 260 افراد زخمی  ہوگئے ہیں جبکہ  123 افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ بندرگاہ میں گیس کے اخراج کے بعد سول ڈیفنس یونٹ میں کام کرنے والے خطرناک سامان کے ماہرین نے جائے وقوعہ  کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا  اور  دھماکے کے بعد علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں