اسرائیل کا غزہ کی پٹی پر حملہ

یہ حملہ غزہ سے فائر کیے گئے ایک راکٹ کو مار گرانے  کے  اسرائیل کے   بیان کے بعد ہوا

1845142
اسرائیل کا غزہ  کی پٹی پر حملہ

اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے وسطی حصے میں ایک علاقے کو نشانہ بنایا۔

اس حوالے سے اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک مختصر بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنگی طیاروں نے تحریک حماس کے مسلح ونگ عزالدین الاقاسم بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے ایک علاقے پر حملہ کیا، تاہم اس بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

حملے میں جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ حملہ غزہ سے فائر کیے گئے ایک راکٹ کو مار گرانے  کے  اسرائیل کے   بیان کے بعد  ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں