ایران:پاسداران انقلاب کے دو اہلکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق

خبرملی ہے کہ اہلکار علی کمانی،جن کی شناخت خلائی فضائیہ یونٹ کے جنگجو کے طورپرکی گئی ہے جبکہ ان کے ساتھ سول ملازم محمد عبدوس دارالحکومت تہران کے جنوب مغرب میں واقع خمینی شہر میں ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں

1842149
ایران:پاسداران انقلاب کے دو اہلکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ایران کی پاسداران انقلاب کے فضائی یونٹ کا ایک  اہلکار  اور ایک سول ملازم ٹریفک حادثےمیں ہلاک ہوگئے ہے

ایرانی پاسداران انقلاب  کے شعبہ اطلاعات نے خبردی ہے کہ اہلکار علی کمانی،جن کی شناخت خلائی فضائیہ یونٹ کے جنگجو کے طورپرکی گئی ہے جبکہ ان کے ساتھ سول ملازم محمد عبدوس  دارالحکومت تہران کے جنوب مغرب میں واقع خمینی شہر میں ایک ٹریفک  حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاسداران نے انھیں  شہید قراردیا گیا ہے جومشن کے دوران میں وطن کا دفاع کرتے ہوئے مارے گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید تفصیل فراہم نہیں کی گئی کہ ان کے اس مشن کی نوعیت کیا تھی یا یہ حادثہ کیسے پیش آیا ہے اور اس کی کیا وجہ بنی ہے۔

واضح رہے کہ علی کمانی کی موت ایران کی  پاسداران انقلاب کے کرنل صیّادخدائی کے قتل کے تین ہفتےکے بعد ہوئی ہے۔

کرنل خدائی کو 22مئی کو تہران میں موٹرسائیکل پرسواردو حملہ آوروں نے گولی مارکر ہلاک کردیا تھا،اس وقت وہ اپنی کارمیں سوار تھے اور کہیں جارہے تھے۔

ایرانی صدرابراہیم رئیسی نے صیّاد خدائی کی موت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھااور ایرانی حکام نے اسرائیل کو اس قاتلانہ حملے کا مجرم قراردیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں