عراق، الصدر گروپ کے تمام تر اراکین پارلیمان مستعفی ہو گئے

شیعہ سیاسی اور مذہبی رہنما صدر چاہتے تھے کہ ان سے وابستہ صدر بلاک کے نائبین اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائیں

1842201
عراق، الصدر گروپ  کے تمام تر  اراکین پارلیمان مستعفی ہو گئے

عراق میں  تحریک ِ صدر   کے  رہنما  مقتدی  الا صدر  سے منسلک   صدر گروپ   کے  75 ممبران ِ اسمبلی نے استعفی پیش کر دیا ہے۔

صدر سے وابستہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شائع ہونے والی ایک مختصر ویڈیو میں دیکھا گیا کہ صدر بلاک پارلیمانی گروپ کے صدر حسن آذری نے 75 اراکین کے استعفیٰ کی درخواستیں پارلیمنٹ کے اسپیکر حلبوصی کو پیش کیں جنہیں قبول  کر لیا گیا۔

شیعہ سیاسی اور مذہبی رہنما صدر چاہتے تھے کہ ان سے وابستہ صدر بلاک کے نائبین اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائیں۔

اگرچہ مقتدیٰ الصدر نے مسعود بارزانی کی سربراہی میں کردستان ڈیموکریٹک پارٹی  اور پارلیمنٹ میں سنی تنظیم، خود مختاری اتحاد کے ساتھ حکومت بنانے کے لیے سہ فریقی اتحاد قائم کیا تھا، لیکن اختلافات جاری رہے۔

عراق میں گزشتہ  ماہ  اکتوبر کے عام انتخابات میں، الصدر گروپ نے  329 نشستوں والی پارلیمنٹ میں   سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی تھیں۔



متعللقہ خبریں