لبنان کے تمام ٹھکانے ہمارے نشانے پر ہونگے: اسرائیلی فوجی سربراہ کی دھمکی

اسرائیلی فوجی سربراہ  نے اپنی ویب سائٹ پر انتباہ  برقرار رکھتے ہوئے مزید کہا کہ لبنانیوں کے لیے میرا پیغام یہ ہے کہ ہم انہیں فوری طور پر جانے کی اجازت دیں گے اور ہم انہیں جانے سے پہلے انتباہ دیں گے

1842216
لبنان کے تمام ٹھکانے ہمارے نشانے پر ہونگے: اسرائیلی فوجی سربراہ کی دھمکی

اسرائیلی فوج کے سربراہ  آویو کوچاوی نے لبنان کے باشندوں کو جنگ کے امکان کے بارے میں ایک دھمکی آمیز پیغام بھیجا ہے۔

کوچاوی نے کہا کہ ہم اپنی طرف سے تباہ کن، بڑے پیمانے پر اور دردناک طریقے سے بمباری کریں گے اور یہ وہ چیز ہے جس کی ہم بہت بڑی توقع کرتے ہیں۔

اسرائیلی فوجی سربراہ  نے اپنی ویب سائٹ پر انتباہ  برقرار رکھتے ہوئے مزید کہا کہ لبنانیوں کے لیے میرا پیغام یہ ہے کہ ہم انہیں فوری طور پر جانے کی اجازت دیں گے اور ہم انہیں جانے سے پہلے انتباہ دیں گے۔

کوچاوی نے مزید کہا کہ ان کے لیے سب سے بڑا پیغام یہ ہے کہ ہم انہیں ان جگہوں پر آنے والے تناؤ کے وقت پہلی گولی چلانے سے پہلے وہاں سے نکل جانے کا مشورہ دیتے ہیں، ہم انہیں وہاں سے جانے کے لیے کہیں گے اگر وہ نہیں نکلتے تو ہم بمباری کریں گے۔

کوچاوی نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج چھ محاذوں سے دشمنوں کے ساتھ نبرد آزما ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو ایک نہیں بلکہ کئی خطرناک  مسائل درپیش ہیں۔

کوچاوی نے کہا کہ ان خطرات میں سے سب سے خطرناک محاذ تیسرے دائرے میں ممکنہ جوہری خطرہ اور دشمن کے تیار کردہ تمام محاذوں اور جہتوں سے میزائلوں کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلی جنگ میں میزائلوں اور راکٹوں سے منسلک ہر ہدف کو نشانہ بنایا جائے گا، ہر وہ گھر جس کے اندر اور قریب گولہ بارود ہو گا یا کوئی جنگجو جو راکٹ حملے کی تیاری کر رہا ہوگا، راکٹ نظام سے جڑے کمانڈ ہیڈ کوارٹر اور برقی نظام جو راکٹوں اور میزائلوں سےمنسلک ہو گا ہمارے نشانے پر رہے گا۔

لبنان میں اگلی جنگ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہزاروں اہداف کو افشا کیا ہے، دشمن کی ملکیت میں موجود میزائل اور اس کے  نظام  تباہ ہو جائیں گے۔

کوچاوی کا کہنا تھا کہ تمام اہداف کمانڈ ہیڈ کوارٹر، راکٹ سے چلنے والے دستی بم، لانچرز اور ان میں سے مزید اہداف کو نشانہ بنانے کے حملے کے منصوبے میں شامل ہیں، یہ سب لبنان  میں مارے جائیں گے۔

واضح رہے کہ  کہ اسرائیل کی شمالی سرحد پر سال 2006 سے اب تک اسرائیل اور لبنانی حزب اللہ ملیشیا کے درمیان جنگ کے بعد سے عمومی طور پر حالات پرسکون ہیں مگر چھوٹے فلسطینی گروہ  لبنانی سرزمین کے اندر سے اسرائیل پر وقفے وقفے سے راکٹ داغتے رہتے ہیں۔

گزشتہ اپریل میں لبنان۔اسرائیل کی سرحدوں پر بڑھتی کشیدگی کے دوران سرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقوں پر توپ خانے سے گولہ باری کی تھی۔



متعللقہ خبریں