شام میں امریکی بیس پر حملے میں ایک امریکی فوجی اہلکار کے ملوث ہونے کا تعین

ممکنہ مشتبہ شخص امریکہ واپس آ گیا ہے،  بری فوج اور فضائیہ کے خصوصی تفتیشی بیورو کی جانب سے تفتیش جاری ہے

1838847
شام میں امریکی بیس پر حملے میں ایک امریکی فوجی اہلکار کے ملوث ہونے کا تعین

اس بات  کا تعین ہوا ہے کہ ماہِ اپریل  میں   شام کے مشرق میں   ایک فوجی اڈے پر  بھاری تعداد میں امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے  کا موجب بننے والے  دھماکے کا مشکوک    شخص امریکی  فوجی   ملازم  تھا۔

متحدہ  امریکہ میں، آرمی کریمنل انویسٹی گیشن یونٹ کے ترجمان پیٹرک بارنس کا کہنا  ہے  کہ ممکنہ مشتبہ شخص امریکہ واپس آ گیا ہے،  بری فوج اور فضائیہ کے خصوصی تفتیشی بیورو کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔

بارنس نے مشکوک شخص کے  نام کوآشکار نہیں کیا۔

امریکی فوج نے  اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ  توپ  گن   کے فائر سے  فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم بعد میں وضاحت کی گئی  تھی کہ 7 اپریل کا حملہ ایک   یا  ایک سے زیادہ لوگوں نے گرین ویلج کے نام سے منسوب  فوجی اڈے پر  "جان بوجھ کر دھماکہ خیز مواد"  نصب کیا تھا۔



متعللقہ خبریں