صدر ایردوان کا نیک نیتی کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنے کا خیر مقدم کرتا ہوں:اسحاق ہرزوگ

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا ہے کہ  صدر ایردوان  کے مثبت سمت میں پیش رفت اور مکالمانہ رویہ ہمارے لیے باعث ممنونیت ہے

1832687
صدر ایردوان کا نیک نیتی کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنے کا خیر مقدم کرتا ہوں:اسحاق ہرزوگ

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا ہے کہ  صدر ایردوان  کے مثبت سمت میں پیش رفت اور مکالمانہ رویہ ہمارے لیے باعث ممنونیت ہے ۔

 اسحاق ہرزوگ نے  ڈاوس میں عالمی اقتصادی فورم  کی ایک خصوصی نشست  کے دوران فورم کے صدر بورج برینڈ  کی طرف سے ترکی و اسرائیل کے تعلقات اور مارچ میں اسرائیلی صدر کے دورہ ترکی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ  صدر ایردوان سے کافی دلچسپ اور مثبت پیش رفت کا آغاز ہوا ہے جس کا آغاز میرے حالیہ دورہ انقرہ اور استنبول سے سامنے آیا ،دونوں ملکوں کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں جس کے تحت ترک وزیر خارجہ نے دو روز قبل ہی اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔

 اسرائیلی صدر نے بتایا کہ ہمارے وزیر خارجہ یائر لاپید کے ساتھ  ترک  وزیر خارجہ  کی ملاقات میں  دو طرفہ تعلقات کے تمام  پہلووں پر غور کیا گیا،ہمارا موقف اور پالیسی مشرقی بحیرہ روم سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ مکالمت کی راہ کھلی رکھنا ہے، ہم مشرقی بحیرہ روم سے متصل ہمسایہ ممالک کے ساتھ ماحولیات،صاف پانی ،  بحیرہ روم اور بحیرہ احمر جیسے معاملات پر مل کر کام کرنے کےلیے تیار ہیں۔

 اسرائیلی صدر نے کہا کہ ترکی کے ساتھ ماضی میں رونما ہونے واقعات رومیو اور جولیٹ کی کہانی سے ماخوذ نہیں،ہم ان تمام معاملات میں  مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھے ہوئے ہیں،اتنا ضرور ہے کہ ہمارے تعلقات اتار چڑھاو کا شکار رہے ہیں۔

اسحاق ہرزوگ نے مزید کہا کہ میں صدر ایردوان کی نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ برقرار  رکھنے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

 



متعللقہ خبریں