اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں بتایا گیا کہ  ایک سولہ سال کے شخص  کے  سر پر شدید چوٹ آئی تھی جس کے نتیجے   میں  وہ جانبر نہ ہوسکا

1832274
اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق

 مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق ہوگیا  ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں بتایا گیا کہ  ایک سولہ سال کے شخص  کے  سر پر شدید چوٹ آئی تھی جس کے نتیجے   میں  وہ جانبر نہ ہوسکا۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں  اور فلسطینیوں  کے درمیان   نابلس شہر میں  جھڑپئیں ہوئی ہیں۔

اسرائیلی فوجیوں نے  نابلس شہر میں  غیر قانونی یہودی  آباد کاروں کے علاقے میں  محفوظ داخلے کو یقینی بنانے کے لیے چھاپہ مارا او جس پر  فلسطینیوں  نے انہیں رولنے کی کوشش کی۔

فلسطین کی ہلال احمر تنظیم نے اعلان کیا کہ نابلس میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والے واقعات میں 100 افراد زخمی ہوئے۔

اطلاع کے مطابق ان جھڑپوں میں  2 افراد  اصلی  گولیوں سے زخمی ہوئے اور 19 افراد پلاسٹک کی گولیوں سے زخمی ہوئے، فلسطین ہلال احمر نے اعلان کیا کہ دیگر اسرائیلی فوجیوں کی آنسو گیس سے متاثر ہوئے۔



متعللقہ خبریں