عراق، دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور5 زخمی

دہشت گرد تنظیم داعش کے ارکان نے دیالہ شہر کے الاصلاح گاؤں پر مارٹرگولوں سے  حملہ کیا

1831362
عراق، دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور5 زخمی

عراق میں  دہشت گرد تنظیم  داعش کے حملے کے نتیجے میں  ایک شخص ہلاک  اور 5 زخمی ہو گئے ۔

عراقی حکومت کے سیکیورٹی میڈیا نیٹ ورک کے تحریری بیان کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش کے ارکان نے دیالہ شہر کے الاصلاح گاؤں پر مارٹرگولوں سے  حملہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مارٹر گولے 2 گھروں پر گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے۔

بیان میں  واضح کیا گیا ہے کہ  حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے دیہی علاقے میں آپریشن شروع  کر دیا گیا ، اور علاقے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حملوں میں اضافہ تشویش ناک ہے ۔

 



متعللقہ خبریں