ایران: زیرِ تعمیر عمارت منہدم، 4افراد ہلاک اور 25 زخمی

صوبے ہوزستان میں ایک 10 منزلہ عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں

1831041
ایران: زیرِ تعمیر عمارت منہدم، 4افراد ہلاک اور 25 زخمی

ایران کے جنوبی صوبے ہوزستان میں ایک 10 منزلہ عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔

ایران اسٹوڈنٹس خبر رساں ایجنسی کے لئے بیان میں ایران محکمہ فوری امداد کے ترجمان مجتبی خالدی  نے کہا ہے کہ " عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔ امدادی کاروائیاں جاری ہیں"۔

ایران ہلالِ احمر کے سربراہ مہدی ولی پور نے بھی کہا ہے کہ " ہلال احمر  ٹیموں  کی تحقیق اور عینی شاہدوں کے مطابق ملبے تلے افراد کی تعداد 80 کے لگ بھگ ہے"۔

عمارت کے مالک اور ٹھیکے دار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا میں شئیر کئے گئے مناظر میں  واقعے کے بعد عمارت کے قریب جمع بیسیوں  افراد حکومت کے خلاف  نعرے لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ صوبہ ہوزستان کے شہر آبادان میں زیرِ تعمیر"میٹروپول"  نامی  10 منزلہ عمارت منہدم ہو گئی تھی۔  



متعللقہ خبریں