اسرائیلی فوج کے چھاپوں میں 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں بیت لحم، نابلس، سیلفت اور جنین کے گرد چھاپے مارے ہی

1828923
اسرائیلی فوج کے چھاپوں میں 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں میں 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا  ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں بیت لحم، نابلس، سیلفت اور جنین کے گرد چھاپے مارے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنین میں اسرائیلی فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپیں  بھی  ہوئی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 14 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں رہنے والے فلسطینیوں کو ان کے قصبوں پر اسرائیلی فوج کے چھاپوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی سرگرمیوں اور خلاف ورزیوں پر فلسطینیوں اور عالمی برادری کے ردعمل کا سامنا ہے۔

گذشتہ ہفتے جنین شہر پر اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران الجزیرہ ٹیلی ویژن کی فلسطینی خاتون رپورٹر سیرین ابو عقالہ   جنہوں نے سیفٹی  جیکٹ پہن رکھی تھی  اور اس پر  "پریس"  کے الفاظ بھی کنددہ تھے  کو سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا  تھا۔



متعللقہ خبریں